20 جنوری 2012 - 20:30

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں ہونے والی سپاہ کی بحریہ کی فوجی مشقیں اپنے وقت مقررہ پر انجام دی جائیں گي۔

ابنا: بریگيڈیر جنرل حسین سلامی نے خلیج فارس میں امریکی جنگي بحری بیڑہ بھیجے جانے کے بارے میں کہا کہ امریکی فوجیوں کی موجودگي علاقے میں بدامنی کا سبب ہے۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں امریکی فوجی موجودگي ہمیشہ بدامنی اور سیکورٹی میں خلل اندازی کا سبب بنی ہے جس کے ثبوت مشرق وسطی اور بحیرۂ روم کے مشرق میں ، خاص طور سے ، عراق اور افغانستان میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ادھر فوجی امور میں رہبر کے مشیر اعلی بریگيڈیر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے حال ہی میں خلیج فارس اور آبنائے ہرمز پر ایران کے کنٹرول پر تاکید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران کو کوئي خطرہ لاحق ہوا تو سلامتی کے لئے سیاسی اور دیگر طریقوں کا استعمال کیا جائے گا۔......

/169